ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم نے افغان فوجی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

وزیر اعظم نے افغان فوجی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

Sun, 23 Apr 2017 12:30:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 22 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے شمالی افغانستان میں ایک فوجی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی آج مذمت کی۔مودی نے ایک ٹویٹ کیا کہ میں مزارشریف میں ہوئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، ہم اس حملے میں اپنے رشتہ داروں کو کھونے والے خاندانوں کے لئے دعا کرتے ہیں اور ان کے تئیں تعزیت ظاہرکرتے ہیں۔ افغانستان میں مزار شریف کے قریب فوجی اڈے پر کل طالبان کے حملے میں افغانستان کے 140 سے زائد جوانوں کی موت ہو گئی ۔یہ حملہ ایک مسجد میں نماز پڑھ رہے جوانوں اورکینٹین میں موجود دوسرے لوگوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے۔


Share: